کو جنریشن :: سگمنٹس :: JDW گروپ
Loading

کو جنریشن

جے ڈی ڈبلیو کا پہلا پاور پلانٹ چھبیس اشاریہ چھ میگا واٹ پیداوار کا جے ڈی ڈبلیو یو نٹ ٹو ، صادق آباد ، ضلہع رحیم یار خان پنجاب میں لگایا گیا . تمام تر ٹیسٹ اور ضروری سرٹیفکیشن کے بعد اس پلانٹ نے 12 جون 2014 میں اپنی صنعتی پیداوار کا آغاز کیا . جبکہ دوسرا پلانٹ چھبیس اشاریہ آٹھ میگا واٹ پیداوار کا جے ڈی ڈبلیو یونٹ تھری ضلہع گھوٹکی سندھ میں لگایا گیا. اس پلانٹ نے اپنی صنعتی پیداوار کا آغاز 3 اکتوبر 2014 کو کیا.

دونوں پلانٹ اپنی مکمل صلاحیت پر برابر کام کر رہے ہیں اور ملک کی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے سینٹرل پاور پرچیسنگ ایجنسی کو انرجی پرچیس اگریمنٹ کے تحت سستی اور ماحول دوست بجلی فراہم کر رہے ہیں .

پلانٹ میں بگاس کو بطور ایندھن استعمال کیا جاتا ہے جو ایک بہترین ماحول دوست ایندھن ہے. اس کے استمال کا ایک بڑا فائدہ یہ بھی ہے کے اس کی بجائے درآمدی خام تیل نہ جلا کر ملک کا ذر مبادلہ بھی بچایا جا رہا ہے.

یہ اپنی نوعیت کی پہلی پاور کمپنی ہے جو نیپرا اپفرنٹ بگاس ٹیرف کے ماتحت ہے . جبکہ دوسری شوگر ملیں اس مد میں مختلف قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کر رہیں ہیں . یہ امید کی جا سکتی ہے کہ کومپنیاں انہی اقدامات سے بہتری لائیگی اور انشاللہ پچیس سو میگاواٹ کا ہدف حاصل کرے گی.



مسلسل بہتری...

Serice Desk HelpLine