Loading

شوگر

یونٹ ۱

شوگرملزلمیٹڈ (دی کمپنی) کمپنیز آرڈیننس ۱۹۸۴ء کے تحت ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر ۳۱مئی۱۹۹۰ء کو پاکستان میں شامل ہوئی اور اس کے بعد ۲۴اگست۱۹۹۱ء کو ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیلی ہوگئی۔ کمپنی کے حصص کراچی اور لاہور سٹاک ایکسچینجز پر درج ہیں۔ یونٹ ہذا ضلع رحیم یارخان میں واقع ہے۔ کمپنی کی بنیادی سرگرمی سٹلائن چینی پیدا اور فروخت کرنا ہے۔

یونٹ ۲

JDW یونٹ ۲(سابقہ یونایئٹڈ شوگر ملز لمیٹڈ) نومبر ۲۰۰۵ء میں جے ڈی ڈبلیو شوگرملزلمیٹڈ نے حاصل کرلی اور چارسالہ کامیاب آپریشنز کے بعد اسے یکم اکتوبر ۲۰۰۸ء کو جے ڈی ڈبلیو شوگرملزلمیٹڈ میں ضم کردیا گیا۔ یونایئٹڈ شوگرملزلمیٹڈ پاکستان میں ۵ فروری۱۹۷۰ءکو شامل ہوئی اور ۱۴ستمبر۲۰۰۸ء تک کراچی سٹاک ایکسچینج پر درج تھی پھر اسے ڈی لسٹ کردیا گیا۔ یونٹ ہذا ضلع رحیم یار خان میں واقع ہے۔ حصول کے بعد سے JDW نے اپ گریدیشن، کارکردگی کو بہتر بنانے اور JDW یونٹ ۱ کی سطح تک لانے کیلئے تقریباَ ۶۲۰ ملین روپے سرمایہ کاری کی ہے۔

یونٹ ۳

JDW یونٹ ۳(سابقہ گھوٹکی شوگرملز(پرائیویٹ)لمیٹڈ آرڈیننس۱۹۸۴ءکے تحت بطور ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ۰۲جون۲۰۰۶ء کو پاکستان میں شامل ہوئی۔ JDW یونٹ ۳ نے سال۲۰۰۸-۲۰۰۷ میں کرشنگ کا آغاز کیا۔ یونٹ ہذا ضلع گھوٹکی، صوبہ سندھ میں واقع ہے۔ یہ JDW یونٹ ۱ سے ۱۴۵ کلومیٹر اور JDW یونٹ ۲ سے ۱۰۰ کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔

یہ ۱۱ماہ کی ریکارڈ مدت میں قائم ہوا، اور اس کی پہلے سال کی پیداوار ۹۰،۹۱۸ٹن معہ ۱۰.۵۵فیصد ریکوری تک پہنچ گئی جو ملک میں سب سے زیادہ ریکوری تھی۔

یونٹ ۴ - ڈھرکی شوگر ملز پرائیویٹ لمیٹڈ

ڈھرکی شوگر ملز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی آرڈیننس ۱۹۸۴ کے تحت رجسٹر ہوئی۔ ڈھرکی شوگر ملز ، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کی زیلی کمپنی ہے۔ ڈھرکی شوگر ملز نے سال ۲۰۱۱ - ۲۰۱۲ میں اپنی پیداوار کا آغاز کیا۔ ڈھرکی شوگرملز ضلع گھوٹکی سندھ میں واقع ہے۔



مسلسل بہتری...

Serice Desk HelpLine